لاہور ہائیکورٹ کا سزائے موت کے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے تین ملزمان کی اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمان کی اپیل پر سماعت کی، ملزمان کے وکیل عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ قانون کے مطابق نہیں کروائی گی۔
ملزمان میں شفیق، الیاس اور عالم شیر شامل ہیں جن پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام تھا، اوکاڑہ پولیس نے 2014 میں ڈکیتی مزاحت پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
سیشن کورٹ اوکاڑہ نے 2021 میں تینوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔