بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی کا سفر روکنے کےدرپے ہیں شہباز شریف
کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔
لاہورمیں رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اس موقع پر منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت انتشار پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں لیکن کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔