جناح اسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کو ہراسانی کرنے کا واقعہ
جناح اسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں خاتون ڈاکٹر کو ہراسانی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
یورولوجی ڈیپارمنٹ کی ریزیڈنٹ ڈاکٹر مہرین عروج نے اپنے ایچ او ڈی ڈاکٹر شہزاد علی پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد نے انہیں غیر اخلاقی میسیجز بھیجے اور 7 دسمبر کو اپنے دفتر میں ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔
متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے اسپتال کے ڈائریکٹر آفس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے۔
ڈاکٹر شہزاد علی نے اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔