لیاری میں لوٹ مار کرنے والا جعلی پولیس کانسٹیبل گرفتار
چاکیواڑہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں اور لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کرلوگوں کوہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے ملزم محمد فیاض کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزم جعلی یونیفارم، سروس کارڈ اور موٹرسائیکل کا استعمال کرتا تھا، ملزم لیاری اور اکثر اوقات لیاری جنرل اسپتال میں آنے جانے والے لوگوں کو تنگ کرتا اور ان سے لوٹ مار کرتا تھا۔
ملزم سے جعلی پولیس یونیفارم، موٹر سائیکل اور جعلی سروس کارڈ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔