شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم ادا کی؟ حیران کن انکشافات
بھارت میں کئی معروف شخصیات کی شادیاں اپنی خوبصورتی اور شاہانہ طرز کی وجہ سے مشہور رہیں، لیکن ان میں سے کئی شادیاں علیحدگی پر ختم ہوئیں، اور ان کی طلاقیں بھی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔ ان میں نہ صرف بالی وڈ اسٹارز بلکہ اسپورٹس شخصیات بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال ان کی علیحدگی کا اعلان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب نے طلاق کی صورت میں ثانیہ کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔
کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال دونوں کی علیحدگی کی تصدیق ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک نے اپنے 70 فیصد اثاثے، جو تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے کے تھے، نتاشا کو دیے۔ یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شامل ہے۔
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، لیکن 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ رپورٹس کے مطابق شیکھر کو عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے پڑے۔
اسپورٹس شخصیات کی طرح بالی وڈ میں بھی کئی مہنگی طلاقیں ہوئیں، جن میں ہریتھک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا شامل ہیں۔