حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں مزید کمی کردی
وفاقی حکومت نےقومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں مزیدکمی کردی، بچت اسکیموں کی نئی شرح منافع پر11 دسمبر سے عملدرآمد شروع ہو گا ۔
محکمہ قومی بچت کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 16 فیصد سے کم ہو کر 13.5 فیصد رہ گیا ہے، سیونگ اکاؤنٹس کے منافع میں 250 بیسز پوانٹس کی کمی کی گئی ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع 10بیسز پوائنٹس کمی سے12.1 فیصد ہوگیا ہے، محکمہ قومی بچت کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیونگ اکاؤنٹ، سروا اسلامک ٹرم اور سیونگ اکاؤنٹ کےمنافع میں بھی کمی کی گئی ہے جبکہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کا نفع میں 72 بیسزپوائنٹس کمی، 10.44 فیصد ہوگیا ہے۔