میوہ شاہ قبرستان کے قریب کنویں سے لاش برآمد

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ایدھی ہوم روانہ کر دی گئی

(فوٹو: فائل)

پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان واجد شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں میں  کئی فٹ گہرے کنویں کے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان واجد شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں میں  کئی فٹ گہرے کنویں کے سے ایک شخص کی لاش ملی۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ایدھی ہوم روانہ کی گئی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص تین روز قبل کنویں میں گرا تھا ۔ریسکیو کی ٹیم آئی تھی جو لاش کنویں سے نکالنے میں ناکام رہی۔ پولیس یا کسی دوسرے ادارے کا اطلاع نہیں دی گئی ، منگل کی شب ایدھی کے رضا کار کو کسی سے لاش کے بارے میں معلوم ہوا جس پر اس نے اپنے مرکزی کو اطلاع دی ۔

مرکز کی جانب سے ایدھی بحری خدمات کے رضاکاروں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش کو باہر نکال لیا ۔

موقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ مرنے والا شخص نشے کا عادی اور بنارس کا رہائشی تھا اس علاقے میں نشے کے لیے منشیات لینے آتا تھا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے اور نہ ہی وہاں موجود کوئی شخص اس کا نام جانتا تھا ۔

لاش تعفن زدہ ہے ، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے ۔

Load Next Story