کمسن بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
کمسن بچوں کو اغوا اور فروخت کرنے والے گروہ کو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کے مطابق کمسن بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے والے گروہ کو چوہنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار 12 ملزمان میں خواتین اغوا کار بھی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 بچے برآمد ہوئے جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان 23 لاکھ کے بچے فروخت کر چکے ہیں۔ ملزمان بچوں کو فروخت کرنے بس ٹرمینل پہنچے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔