شائستہ لودھی نے وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ بتا دیا

شائستہ لودھی نے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے تجربے سے ایک مفید مشورہ دیا ہے

(فائل فوٹو)

مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ شائستہ لودھی نے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے تجربے سے ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

حال ہی شائستہ ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی مفید معلومات دیں جن میں وزن کم کا بھی ایک نسخہ شامل تھا۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ جلد سے جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سفید نمک کو غذا سے نکال دیں ساتھ ہی اداکارہ نے اس کے جسم پر پڑنے والے نقصانات بھی بتائے۔

شائستہ نے کہا کہ نمک کا استعمال ضروری ہے، لیکن نمک کی نوعیت اور مقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہونے مشورہ دیا کہ اگر تین دن کے لیے سفید نمک بلکل بند کر دیں تو وزن میں کم از کم 1.5 کلوگرام کی کمی آئے گی کیونکہ یہ پانی کی وزن کو کم کرتا ہے، اور بلوٹنگ سے نجات ملتی ہے۔

اداکارہ نے ہمالین نمک، لاہوری نمک یا پنک سالٹ کا استعمال کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ان کا استعمال بھی ایک نارمل مقدار میں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ نمک کھانا ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے اور یہ جسم کو پھولا ہوا محسوس کراتا ہے۔

شائستہ نے مشورہ دیا کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے کم مقدار میں معیاری نمک کا استعمال کریں۔

Load Next Story