رائے ونڈ واقعے میں ملوث 2 خواتین سمیت 19 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آنے والی دونوں خواتین کا نام طیبہ اور ماریہ ہے جو کالعدم تحریک طالبان کی رکن ہیں،ذرائع

13 ارکان کو لاہور اور اوکاڑہ جبکہ 2 کو ڈیرہ غازی خان،3 کو رحیم یار خان اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ذرائع،فوٹو:فائل

KARACHI:
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رائے ونڈ واقعے میں مارے گئے دہشت گردوں کے تمام 19 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں رائے ونڈ آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے گروہ کے تمام 19 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 13 ارکان کو لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 2 کو ڈیرہ غازی خان،3 کو رحیم یار خان اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آنے والی 2 خواتین طیبہ اور ماریہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رکن ہیں۔ دونوں خواتین نے شمالی وزیرسان میں عسکری تربیت حاصل کی ہے جو گوجرانوالہ کی رہائشی ہیں اور ملتان کے حسن ٹاؤن میں رہائش پذیر تھیں جبکہ طیبہ کا خاوند عمر اور ماریہ کا خاوند سلیمان بھی اسی نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ نیٹ ورک 2011 میں گوجرانوالہ کے پانچ تھانوں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پررائے ونڈ میں وزیراعظم کی رہائش کےقریب کارروائی کی تھی جہاں 10 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ کارروائی میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story