نائجیریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک متعدد زخمی
حملے میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیاجو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے، پولیس
نائیجیریا کے شہر کدونا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بم نائجیریا کے مشرقی شہر کدونا کی مصروف تجارتی شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کدونا پولیس سربراہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے نائجیریا کے مذہبی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے، پولیس کے مطابق حملے میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔