ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اختیارات تفویض کردیے گئے—فوٹو۳: فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت آئی ٹی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے اورایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات بحال کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جرائم اور فیک نیوز کا استعمال روکنے سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ کردیے گئے تھے اور سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار17 اکتوبر سے دیا گیا تھا۔

اسی طرح وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو رولز کے تحت بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے بنایا جائے گا اور اختیارات دیے جائیں گے۔

Load Next Story