‏مذاکرات اچھی بات ہیں مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا، خواجہ آصف

زمانے کے انقلاب، ‏مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ تک حلال تھے اور حکومت سے مذاکرات حرام تھے، وزیر دفاع کا طنز

اسلام آباد:

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات کی پیش کش اور رابطے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ‏پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 سے لے کر 278 تک بتائی اور کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کیے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا اعتراف یا ذکر تک نہیں کیا، دوغلا پن اور دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت و کلچر ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلیے رابطے بحال، ایک چیز پر اتفاق ہوگیا

خواجہ آصف نے کہا کہ ‏مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ تک حلال تھے اور حکومت سے مذاکرات حرام تھے، یہ بھی زمانے کے انقلاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا کیونکہ وہ تو دن میں کئی رنگ بدل لیتے ہیں۔ خواجہ آصف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی زمانہ تھا  جب جنرل باجوہ اور فیض ضامن ہوتے تھے یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی۔

Load Next Story