نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری جاری
چیمپئنزٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی جاری ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیرنگرانی پچز بنانے کا عمل جاری ہے۔
کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے غیرملکی چیف کیوریٹر نے گذشتہ روز مقامی کیوریٹرزکی مدد سے اسکوائر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی طرح پچز کوخشک کرنے کیلیے دیوہیکل پنکھے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں،
ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ کے لیے اسپن پچ تیار کی جارہی ہے۔