امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے منگنی کرلی

بینی بلانکو نے گلوکارہ کو اپنی ’اہلیہ‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سیلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ اور ہالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر بینی بلانکو سے منگنی کرلی ہے۔

سیلینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انگوٹھی اور منگیتر کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے۔

سلینا گومز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ کا آغاز اب ہوگیا ہے‘ جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے گلوکارہ کو اپنی ’اہلیہ‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

سلینا گومز  کے دنیا بھر میں موجود مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے