پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقی اسکواڈ، اہم کھلاڑیوں کی واپسی
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پروٹیز کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کریں گے، میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
کاگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ کفوینا مافاکا نے رواں سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ون ڈے 22 دسمبر کو ہوگا۔
اسکواڈ :
ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین دیر ڈیسن۔