ابھیشیک بچن کی عالیہ کشیپ کی شادی میں تنہا شرکت، مداحوں میں تشویش
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے فلم ساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ کی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر ان کی اور ابھیشیک بچن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔
ممبئی میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کے بجائے بھتیجے اگستیا نندا کے ساتھ شریک ہوئے۔ ایشوریا کی عدم موجودگی نے مداحوں کو سوالات کرنے پر مجبور کر دیا کہ آخر جوڑے کے درمیان کیا چل رہا ہے۔
چند روز قبل ہی ابھیشیک اور ایشوریا نے ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں دونوں کو الگ الگ تقریبات میں دیکھا گیا، جس سے علیحدگی کی خبریں مزید گرم ہو گئیں۔