24 نومبر احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 36 کارکنان مقدمے سے ڈسچارج
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 24 نومبر احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 36 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے 56 ملزمان کو پیش کیا جن میں سے 36 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
پولیس نے 20 ملزمان کے 05 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 36 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ 20 ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں 14 دسمبر تک پولیس کے حوالے کردیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے کی۔