مغربی دنیا میں 13 تاریخ والا جمعہ توہم پرستی سے منسوب کیوں؟
جمعہ 13 تاریخ مغربی دنیا میں ایک بدقسمت دن سمجھا جاتا ہے۔
مہینے کی 13 تاریخ کو جعمہ سال میں کم از کم ایک بار ضرور آتا ہے۔ کبھی کبھی یہ تین بار بھی آچکا ہے.
13 تاریخ والے جمعے کے پیچھے توہم پرستی افسانوں اور تاریخی عقائد کا ایک مجموعہ ہے صدیوں سے قائم ہیں۔ طویل عرصے تک دنیا بھر کی متعدد ثقافتیں جمعہ اور نمبر 13 دونوں کو بدقسمت مانتی آئی ہیں۔
یہ سب کچھ قدیم تہذیب نورس کے افسانوں سے شروع ہوتا ہے جب یونانی خدا کا شیطانی بیٹا لوکی جنت کی دعوت میں بطور 13واں مہمان نمودار ہوا۔ یہ توہم پرستی پورے یورپ میں بھی پھیل گئی اور پھر بائبل کی حکایت میں بھی شامل ہوگئی جس میں عیسیٰ علیہ السلام کا آخری عشائیہ تھا اور اس میں 13ویں مہمان judas نے عیسیٰ علیہ السلام کو دھوکہ دیا اور جمعے کے دن بائبل کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کیا گیا۔
مغربی دنیا اور واقعات بھی جمعہ 13 تاریخ سے منسوب کرتی ہے جس میں حضرت آدم اور حوا علیہ السلام کو اسی دن جنت سے نکالا گیا، ہابیل کا قتل اسی دن ہوا اور نوح علیہ السلام کی کشتی سے سب اسی دن باہر نکلے۔
19 ویں صدی میں جمعہ 13 تاریخ اور زیادہ خوفناک بنا کے پیش کی گئی جیسے تھامس ڈبلیو لاسن کے خوفناک ناول Friday the 13th اور اس پر بننے والی ہالی ووڈ فلموں نے اس توہم پرسی کو اور زیادہ فروغ دیا۔