ناصر ادیب کا ریما کے مخصوص علاقے سے تعلق کے بیان پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شرسے باقی مخلوق محفوظ ہوں، ریما خان

پاکستان شوبز کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس کو ان کی جانب سے ناصر ادیب کے دیئے بیان کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں ریما سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انہوں نے ریما کے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہیروئن کی تلاش میں ہیرا منڈی گئے تھے مگر انہوں نے ریما کو مسترد کر دیا تھا۔

ناصر ادیب کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی جس کے بعد اداکارہ مشی خان، انعم عبید اور صنم جنگ سمیت کئی شوبز شخصیات نے ناصر ادیب کے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہے اس کی مذمت کی تھی۔

اب اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس کو ناصر ادیب کے بیان کے ردعمل کے طور پر اس معاملے سے جوڑا جارہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شرسے باقی مخلوق محفوظ ہوں‘۔

 ریما خان کے اس پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بےحد سراہا اور ان کی تحمل مزاجی کی تعریف کی۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے