بار بار طلاقیں رچا کر سرکاری پیسہ وصول کرنے والا معمر جوڑا قانون کی گرفت میں آگیا

جوڑا طلاق لیتا اور پھر جلدی سے ہر تین سال بعد دوبارہ شادی کرلیتا

ایک آسٹریا کا جوڑا جس نے گزشتہ 43 سالوں میں 12 بار طلاق دی اور واپس شادی کی، مالی فراڈ کے الزام میں زیر تفتیش آگئے ہیں۔

ویانا، آسٹریا میں پولیس اس وقت ایک ایسے جوڑے کے عجیب و غریب کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے شادی کی اور پھر 43 سال کے عرصے میں 12 بار ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی تاکہ ملک کے قانون میں موجود سقم سے فائدہ اٹھایا جا سکے جس سے کافی رقم حاصل کی گئی۔

معمر جوڑا اپنی ہر طلاق کو باقاعدہ دستاویزی شکل دیتے تاکہ کوئی شک نہ ہو اور بیوی 27,000 یورو (28,300 ڈالرز) قانون کے تحت وصول کر سکے۔
جوڑے نے آسٹریا کی قانون سازی میں ایک خامی کا فائدہ اٹھایا جس کے تحت مطلقہ اس وقت تک علیحدگی کی رقم وصول کرنے کی اہل ہونگی جب تک وہ دوباری شادی شدہ نہ ہوں۔

خاتون کو ہر ڈھائی سال بعد حکومت کی طرف سے رقم وصول کرنا تھی لہذا ہر تین سال بعد وہ اور اس کا دوسرا شوہر طلاق لیتے تاکہ خاتون رقم وصول کر سکیں اور پھر وہ دوبارہ شادی کرلیتے۔

جوڑے کی دھوکہ دہی مئی 2022 میں اس وقت سامنے آئی جب پینشن انشورنس انسٹی ٹیوٹ نے خاتون کے دوسرے شوہر سے 12ویں طلاق کے باوجود انہیں اس بار پنشن دینے سے انکار کردیا۔

تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ جوڑا طلاق لیتا اور پھر جلدی سے ہر تین سال بعد دوبارہ شادی کرلیتا، بالکل اسی وقت جب عورت کو اس کی علیحدگی پر سرکار کی طرف سے معاوضہ ملنا ہوتا۔

Load Next Story