زمین پر پانی کیسے آیا؟ نئے مطالعے نے سائنسدانوں کو حیران کردیا
حال ہی میں محققین نے پایا ہے کہ زمین پر پانی کی موجودگی کی وجہ اصل میں خلا سے آنے والے سیارچے ہوسکتے ہیں جو زمین سے ٹکرائے تھے۔
محققین نے 67P/Churyumov نامی سیارچے پر پانی دریافت کیا ہے جس میں زمین کے سمندروں کی طرح ہی پانی کی سالماتی ساخت موجود ہے۔ مزید برآں نتائج یہ بھی بتاتے ہیں سیارہ مشتری کے سیارچے جیسے 67P زمین تک پانی لانے کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔
زمین پر زندگی کی تشکیل اور پھلنے پھولنے کے لیے پانی ضروری ہے اور یہ آج بھی زمینی زندگی کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ تقریباً 4.6 ارب سال پہلے زمین پر پیدا ہونے والی گیس اور دھول میں کچھ پانی موجود تھا لیکن ان کا زیادہ تر پانی بخارات بن جاتا تھا کیونکہ زمین سورج کی شدید گرمی کے قریب تھی۔
تحقیق نے شواہد پیش کیے ہیں کہ زمین کا کچھ پانی آتش فشاں کے بخارات سے پیدا ہوا ہے جو کہ گاڑھا ہوکر پانی کی صورت میں آسمان سے برسا ہے لیکن سمندروں کا کافی حصہ سیارچوں پر موجود برف اور معدنیات سے آیا ہے جو زمین سے ٹکرائے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 ارب سال پہلے نظام شمسی کے اندرونی سیاروں کے ساتھ سیارچوں کے تصادم کی لہر نے ہی زمین پر پانی کی موجودگی کو ممکن بنایا ہوگا۔