آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے شدید متاثر

بارش کے باعث پہلے روز صرف 13.2 اوور کا کھیل ہو سکا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے برسبین میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا۔ بارش کے باعث صرف 13.2 اوور کا کھیل ہو سکا۔

گابا میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔

13.2 اوور کے کھیل میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز اسکور کر لیے ہیں اور عثمان خواجہ 19 جبکہ نیتھن مک سوینی 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر ہرشت رانا کی جگہ آکاش دیپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

دوسرے دن کے کھیل کی شروعات کو آدھے گھنٹے آگے لے جایا گیا ہے، پورے دن کے کھیل میں 98 اوورز کروائے جائیں گے۔ جبکہ برسبین میں مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔

Load Next Story