بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ مؤخر

امن و امان کی صورت کے باعث پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی، الیکشن کمیشن

سندھ کی 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن، 22 ڈسٹرکٹ کونسل، خیبرپختونخوا میں 138 سیٹوں پر پولنگ ہوئی فوٹو:فائل

کوئٹہ:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے موخر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورت کے باعث الیکشن کو مئوخر کرنے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کے لیے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔


الیکشن ٹریبونل نے  15پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی وجہ سے علی مدد کو نااہل قرار دیا تھا۔  


بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ 

Load Next Story