یش راج فلمز کو ’’شکتی مان‘‘ کے رائٹس دینے سے انکار کا انکشاف
بھارتی اداکارہ مکیش کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنے مشہور کردار ’’شکتی مان‘‘ کے رائٹس خریدنے کی یش راج فلمز کی آفر ٹھکرا دی تھی۔
90 کی دہائی میں بھارت کی مشہور ٹی وی سیریل ’’شکتی مان‘‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اسے ڈسکو ڈرامہ میں بدل دے۔
مکیش کھنہ نے سدھارتھ کینن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ یش راج فلمز کے آدیتہ چوپڑا کی ٹیم نے ان سے رابطہ کرکے پوچھا تھا کہ کیا وہ شکتی مان کے حقوق دے سکتے ہیں۔ وہ شکتی مان پر فلم بنانا چاہتے تھے۔ لیکن مکیش کھنہ نے انھیں انکار کردیا۔
مکیش نے یش راج فلمز کی ٹیم کو جواب دیا کہ ’آدتیہ سے کہہ دو، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اگر آپ یہ فلم بنانا چاہتے ہیں تو مجھے ساتھ لے کر بنائیں۔ میں نے یہ حقوق صرف اس لیے نہیں دینا کہ کوئی اسے ڈسکو ڈرامہ میں بدل دے۔‘
واضح رہے کہ دو سال قبل سونی پکچرز فلمز انڈیا نے رنویر سنگھ کے ساتھ شکتی مان فلم کا اعلان کیا تھا، لیکن حقوق کے مسئلے کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ اس اعلان کے بعد مکیش کھنہ نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کاسٹنگ سے خوش نہیں تھے۔