پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق

وزیر داخلہ کا ریاض میں قائم پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ اور لیفٹیننٹ جنرل سے ملاقات

فوٹو اسکرین گریپ

ریاض/اسلام آباد:

فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل نے اُن کا استقبال اور خیرمقدم کیا جس کے بعد محسن نقوی کو اسٹیٹ آف آرٹ پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سیف سٹی سینٹر کا بھی  دورہ کیا اور جرئم کی روک تھام کیلیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم  اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سیکیورٹی کے  ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Load Next Story