سانحہ اے پی ایس؛ 16 دسمبر کو لاہور میں تمام اسکول، کالجز بند رہیں گے

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

—فوٹو: فائل

لاہور:

حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 16 دسمبر کو لاہور میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں سانحہ اے پی ایس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سانحہ اے پی ایس شہدا سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

Load Next Story