سوات میں مکان کی چھت گرگئی، متعدد افراد زخمی

ملبے تلے دب پر 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام

ریسکیو1122 کے وسائل ایمرجنسی کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکام

سوات:

خیبر پختونخوا کے ضلع  سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقہ بالاسور میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب پر 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

 

Load Next Story