نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی

ملزم لڑکی کو ورغلا کر لاہور کے علاقے شادمان میں واقع ہوٹل میں لے گیا تھا، پولیس حکام

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر 17 لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم علی رضا 17 سالہ عروج فاطمہ کو ورغلا کر شادمان مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں لے گیا۔ ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ  بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم علی رضا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story