کوئٹہ: ضلع ژوب اور جنوبی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 33 کلومیٹر تھی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور جنوبی وزیرستان وانا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 33 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

اطلاعات کے مطابق فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Load Next Story