وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں چییرمین پی ٹی اے کی صدارت میں قایم ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لئے اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ نے امن وامان پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔