گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی
گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس بیوز کے مطابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی مشال اعظم یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی سمری گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوئی۔
سمری میں وزیر اعلٰی کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو مشال اعظم یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سفارش کی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشال اعظم یوسفزئی کو وزیر اعلی کی معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی سمری کی منظوری دی اور منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔