پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج: مقدمات کی تفتیش کیلئے 18 جے آئی ٹیز تشکیل
وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج کے حالے سے درج تمام مقدمات کی تفتیش مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹیز تشکیل دیدی گئی ہیں، حکام کی جانب سے 18 مقدمات کے لئے 18 جے آئی ٹیز تشکیل دیدی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر جے آئی ٹی کی سربراہی زونل ایس پی کرے گا، متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹیز تمام مقدمات کے شواہد اور ملزمان کے بیان بھی ریکارڈ کرے گی، جے آئی ٹیز کی مکمل رپورٹ کو پراسیکیوشن کا حصہ بنایا جائے گا۔