سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر

26 ویں آئینی ترمیم کے تحت اقدامات معطل کیے جائیں معطلی سے ہی آئین کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ 

درخواستگزار اشرف سموں ایڈووکیٹ نے اس معاملے پر حکم امتناع کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت اقدامات فوری طور پر معطل کیے جائیں معطلی سے ہی آئین کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

آئینی ترمیم نے آئین کے قانونی فریم ورک کو ہلا دیا ہے جس غیر جمہوری طریقہ کار سے آئینی ترمیم کو لایا گیا وہ کوئی قابل احترام طریقہ نہیں۔ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے کے براہ راست خلاف ورزی ہے۔

وفاق نے آئینی مسائل حل کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کیے ہیں نوٹس کے باوجود قومی اہمیت کے حامل اس معاملے وفاق کا طرز عمل مناسب نہیں ہے وفاق کے تاخیری حربوں سے لگتا ہے وفاق مسئلے کا میرٹ پر حل نہیں چاہتا۔

Load Next Story