کرسمس پر خیبرپختونخوا میں مسیحی سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ملے گی؟

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری  محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

پشاور:

خیبر پختون خوا حکومت نے ہر سال کی طرح امسال بھی مسیحی سرکاری ملازمین کوماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہیں پنشن  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکپسریس نیوز محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری  محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کے ان کے متعلقہ محکموں میں تمام مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تقریبات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Load Next Story