پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔
سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔
او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ ہوا جبکہ پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب اور پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔
نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع رہا۔ ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ ہوا۔
ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات ہیں۔