عامر خان اور کرن راؤ کی فلم لاپتہ لیڈیز ’آسکر‘ سے باہر

لاپتہ لیڈیز کو آسکرز ایوارڈز کی فائنل لسٹ سے باہر نکال دیا گیا ہے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی سابقہ اہلیہ اور ہدایتکار کرن راؤ کی مشہور فلم لاپتہ لیڈیز آسکرز میں جگہ نہ بنا سکی۔

لاپتہ لیڈیز آسکرز 2025 کے بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوسکی اور اسے اسکرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔ جبکہ گونیت مونگا کپور کی فلم ’انوجا‘ نے لائو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں جگہ بنائی ہے جو کہ گارمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی مجبوری کی پر مبنی چائلد لیبر کی کہانی ہے۔

دوسری طرف برطانوی فلم ’سنتوش‘ نے بھی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی فہرست میں مقام حاصل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ لاپتہ لیڈیز کو ستمبر 2024 میں آسکرز کے لیے بھارت کی آفیشل انٹری منتخب کیا گیا تھا، جس میں دو نوجوان دلہنوں کی معاشرتی زندگی کی داستان پیش کی گئی ہے۔ کرن راؤ کی اس فلم کی کہانی ایک اعزازی کہانی پر مبنی ہے جو بپلوپ گوسوامی نے لکھی تھی، اور اس میں راوی کشن، نیتنشی گوئل اور پرتیبھا رنتا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

لاپتا لیڈیز کو عامر خان، کرن راؤ، اور جیوتی دیشپانڈے نے عامر خان پروڈکشن، کنڈلنگ پکچرز، اور جیو اسٹوڈیو کے بینرز تلے پروڈیوس کیا تھا۔

Load Next Story