گیس کی قیمت میں مزید 25 فیصد اضافہ ناانصافی ہے، وزیر توانائی سندھ
وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔
صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا میں بیٹھے بابو پہلے ہی گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود اب 25.78 فیصد اضافے کا فیصلہ ناانصافی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد سے قبل صوبوں سے مشاورت کرے، مہنگائی کے مارے عوام میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اوگرا میں صوبوں کو نمائندگی دی جائے، بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کبھی بھی ایسے یک طرفہ اور جبری فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے عوام پر مذید مہنگاٸی کا بوجھ ڈالا جائے۔ وزیر اعظم اوگرا کے ظالمانہ فیصلے کا فوری نوٹس لیں۔