کیا روہت بھی کپتانی چھوڑنے جارہے ہیں؟ سنیل گواسکر کی پیشگوئی
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے بھی روہت شرما کی کپتانی چھوڑنے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ٹیسٹ میچز میں کارکردگی نا دکھانے کی صورت میں روہت شرما کی جانب سے کپتانی چھوڑی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روہت شرما اگر میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایشون نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری دونوں میچز میں حصہ لیں گے لیکن اگر وہ رنز بنانے سے قاصر رہے تو ٹیم کی قیادت الگ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: ناقص فارم؛ روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی باز گشت سنائی دینے لگی
انہوں نے کہا کہ ایشون نے بھی ٹیم پر بوجھ بننا گوارا نہیں کیا انہیں لگتا تھا کہ وہ اب پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتے تو ریٹائرمنٹ لے لی، اسی طرح روہت بھی بوجھ بننا گوارا نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: کوہلی کینگروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئے
یاد رہے کہ روہت شرما نے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں 11.83 کی اوسط سے صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔
قبل ازیں برسبین ٹیسٹ میچ کے دوران بھی انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے باز گشت سنائی دے رہی تھی۔