ندا یاسر نے شوہر کو 3 شادیوں کی اجازت دے دی
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور مشہور میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر کا مزید 3 شادیاں کرنے کی اجازت دے دی۔
اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاسر اور ندا اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ڈرامہ بسمل اور دوسری شادی پر چرچہ کر رہے تھے جس پر یاسر نے اہلیہ سے کہا کہ ’اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں میرا پیٹ بھی کم ہوگیا ہے فٹ ہوگیا ہوں‘۔