پیرا اولمپک میڈلسٹ حیدر علی کو 50 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی کو 50 لاکھ روپے کا نقد انعام سے نواز دیا۔
اولمپئین کو انعام انعام وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے نمایاں کھلاڑیوں کو انعامات دینے کیلئے نئی منظور شدہ پالیسی کے تحت پیش کیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے حیدر علی کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، پیرا اولمپکس میں کامیابی ان کی محنت اور عزم کا ثبوت ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی حیدر علی کی کامیابیوں کو سراہا اور ایوارڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں: مصری فٹبالر کا نواسی کی لاش سے لپٹ کر رونے والے فلسطینی بزرگ کو خراج تحسین
حیدر علی واحد پاکستانی اولمپئین ہیں جنہوں نے 5 پیرا اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی کیا اور ان میں 4 میڈلز اپنے نام کیے۔ جس میں ٹوکیو اولمپکس میں ایک گولڈ، بیجنگ اولپمکس میں ایک چاندی جبکہ ریو اور پیرس اولمپکس میں 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
مجموعی طور پر حیدر علی نے پیرالمپکس، پیرا ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے 19 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں سونے کے 9، 4 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔