مالی جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار
لاہور میں مالی جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مالی جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد آصف، محمد صدیق، محمد راشد اوراشتیاق اشفاق شامل ہیں۔ ملزم محمد آصف نے شہری عبدالقیوم کو 1کروڑ 30لاکھ اور ملزم محمد صدیق نے شہری سلطان لال خان کو 15لاکھ کے بوگس چیک دیے تھے۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم محمد راشد نے شہری ذوالکیف کو20 لاکھ اور ملزم اشتیاق اشفاق نے شہری عدیل رشید کو 10لاکھ کے بوگس چیک دیے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے انچارج ساندہ اورپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔