کرم میں جاری بدامنی پر پی ٹی آئی رہنما عدالت پہنچ گئے

درخواست انصاف لائرز فورم کے معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دائر کی، آئی جی کے پی کو فریق بنایا گیا ہے

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جاری بدامنی کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گیا جہاں انصاف لائرز فارم کے معظم بٹ نے درخواست دائر کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ونگ کے رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضلع کرم امن وامان کی صورتحال بدترین ہے، کرم کے باسیوں کو فرقہ وارانہ اور علاقائی تنازعات کی وجہ سے روزمرہ معمولات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مقامی اور عالمی مداخلت جیسے عوامل نے کرم کی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ کردیا ہے، وفاقی حکومت بھی کرم میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہی یے، علاقائی اسٹیک ہولڈرز کو مقامی روایات کے مطابق مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

درخواست گزار نے لکھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کو اس عمل میں تمام تر تعاون فراہم کرے۔

Load Next Story