پنجاب کے کالجوں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

راولپنڈی:

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری او نجی کالجوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ 

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پنجاب بھر کے کالج 24 دسمبر سے 5  جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے باعث  بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جنوری 2025  سے تمام سرکاری اور  نجی کالج دوبارہ کھلیں گے۔ 

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کالجوں میں بی ایس 4 سالہ پروگرام کی سرگرمیاں اور دیگر امور معمول  کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پیپرز بھی اس دوران معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ 

 

Load Next Story