کن علاقوں میں کب بجلی بند ہوگی؟ کے الیکٹرک نے شیڈول جاری کردیا
شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک نے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی سالانہ مینٹیننس کے لیے عارضی پاور شٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن سردیوں کے مہینوں میں منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ہائی وولٹیج آلات کی کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی ہر ممکن کوشش ہے کہ صارفین کو متبادل ذرئع سے بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے تاہم اس دوران کچھ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کے الیکٹرک نے واضح کیا کہ اس تعطل کو لوڈشیڈنگ نہ سمجھا جائے۔
بجلی کا شٹ ڈاؤن شیڈول
کے الیکٹرک کے مطابق دسمبر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن مخصوص گرڈز اور ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنز پر کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق 21 دسمبر کو نارتھ کراچی گرڈ، اور 29 دسمبر کو کے ای پی زیڈ گرڈ کی مرمت کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی رہنمائی کے لیے 24/7 دستیاب رہیں گے، جبکہ کے ای لائیو ایپ، کے ای واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل، اور کال سینٹر 118 بھی قابل رسائی ہوں گے۔