ارشاد بھٹی کی دوسری شادی: سابقہ اداکارہ سے بندھن جوڑ لیا
پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کر لی ہے۔
ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ 2022 میں ایک طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد بھٹی نے مختلف پروگرامز میں اپنی اہلیہ کی محبت اور یادوں کا ذکر کیا، جس پر انہیں عوام کی جانب سے بھرپور دعائیں اور ہمدردیاں موصول ہوئیں۔
اب ارشاد بھٹی نے سما راج کے ساتھ دوبارہ شادی کر لی ہے، جو ایک سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔