حنا الطاف سے شادی اور طلاق کی وجہ کیا بنی؟ آغا علی نے خاموشی توڑ دی

اداکار نے اپنے مستقبل کے فیصلے اور دوبارہ شادی کے حوالے سے بھی سب کچھ بتادیا
Express NewsExpress News

کراچی:

پاکستانی اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی۔

اداکار آغا علی نے نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی طلاق، شادی کے فیصلے سمیت مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔

شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا ’’جب میں نے حنا الطاف سے شادی کی تو یہ بالکل مختلف تجربہ اور دور تھا، اُس وقت کورونا چل رہا تھا اورہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے، ہم نے اسی سوچ کیوجہ سے میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حنا کو میری پسند، اقدار اخلاقیات کے حولاے سے علم تھا تو میں نے اُس کے ساتھ نکاح جیسا معتبر رشتہ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم دونوں کی شادی ہوئی۔

آغا علی کے مطابق "میرے لیے، حنا سے شادی کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا مگر میرے نزدیک رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششں سے نہیں چلتے دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کی، اب بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ ہم طلاق یافتہ ہیں۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہم نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلاق کےحوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، وہ اب میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، میری رائے میں، ہر کہانی مختلف ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ مقدر کا لکھا تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ مجھے پہلے ایک بہتر انسان بننا چاہیے، میں جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور خود کو وقت دے کر بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں نہ ہی میں شادی کیلیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

Load Next Story