کینسر کی ویکسین میں اہم پیشرفت، 2025 تک مریضوں کو مفت لگائی جائے گی

ویکسین کےمتعلق بیان ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کےجنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرن نےریڈیو روسیا سےایک انٹرویو کے دوران کیا

روس نے کینسر کے علاج کےلیے ایک ایم آر این اے ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو 2025 تک مریضوں کو مفت لگائی جائے گی۔

ویکسین کے متعلق یہ اعلان روسی وزارتِ صحت کے تحت کام کرنے والے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرن نے ریڈیو روسیا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ویکسن متعدد تحقیقی مراکز کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔ پری-کلینیکل ٹرائلز میں ویکسین میں ٹیومر کی نمو کو روکنے اور میٹاسٹیسس (کینسر کے خلیات کا جسم کے کسی دوسرے حصے میں جا کر بیماری کو پھیلانا) سے بچانے کی صلاحیت دیکھی گئی۔

ایم آر این اے ویکسین جسم میں آر این اے کا ایک ٹکڑا داخل کر کے کام کرتی ہیں، جو خلیوں کو مخصوص پروٹین بنانے پر مجبور کرتا ہے۔ آر این اے ایک پولی میرک مالیکیول ہوتا ہے جو زندہ خلیوں میں اکثریتی حیاتیاتی فنکشنز کے لیے اہم ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام اس پروٹین کی بیرونی جزو کے طور پر شناخت کرتا ہے اور اس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ کینسر کے کیس میں یہ عمل کینسرکے خلیوں کی شناخت کرنے اور ان پر حملہ کرنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔

Load Next Story