ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ بھارت کو پاکستان کے سہارے کی ضرورت پڑگئی

کچھ ماہ قبل دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا

چیمپیئنز ٹرافی کےلیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنے والے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کھیلنے کےلیے گرین شرٹس کی مدد کی ضرورت پڑگئی۔


گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارت کےلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں معدوم ہونے لگی ہیں اور انہیں پاکستان کا سہارا درکار ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کےلیے آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں اس پوزیشن پر موجود ہیں جو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ میچز پاکستانی بالرز رنز کے انبار لٹانے میں سب سے آگے

بھارت کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کیسے کھیل سکتی ہے؟

بھارتی ٹیم کو اگر فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا ہے تو ان کے مداحوں، بورڈ اور ٹیم کو پاکستان کےلیے دعا کرنا ہوگی کہ گرین شرٹس اپنے آنے والے پروٹیز کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح سمیٹ لیں اور پھر بھارت میزبان آسٹریلیا کے خلاف محض ایک ٹیسٹ میچ جیت فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا پھر نمبرون بن گیا

بھارتی ٹیم کےلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا ایک اور راستہ تھوڑا مشکل مگر سیدھا ہے، وہ ایسے کہ اگر بھارت اپنے بقیہ دو میچز یعنی میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف فتح سمیٹتا ہے تو وہ فائنل کےلے کوالیفائی کرجائے گا لیکن کینگروز کو ان کے میدان پر ہرانا بھارت کےلیے مشکل ترین ٹاسک ہے۔

اگر بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز 1-3 سے جیتی تو وہ فائنل کھیلنے کا حقدار ٹھہرے گا۔

Load Next Story