چیمپئینز ٹرافی سمیت 2027ء تک تمام پاک بھارت ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہونگے، آئی سی سی

پاک بھارت بورڈز اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

آئی سی سی کے تحت چیمپئنز ٹرافی سمیت پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے 2027ء تک ہونے والے تمام ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء سے لے کر 2027ء تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئینز ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ راولپنڈی اسٹیڈیم کے میچز سے محروم ہونے کا امکان

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی 2028 میں ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو 'لالی پاپ' دیا

اسی طرح پاکستان کے لیے ایک سہ فریقی سیریز بھی شیڈول کی جائے گی تاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ سے حاصل ہونے والے معاوضے یا گیٹ منی کے طور پر پی سی بی کو رقم فراہم کی جاسکے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کھیلنے سے انکار کردے اور ہم وہاں جائیں برابری کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا تو قبول کریں گے۔

مزید پڑھیں: "چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے کوئی حرف نہیں آنے دینگے"

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔

Load Next Story